عالمِ اسلام کے لئے عقائد کی حفاظت کے علاوہ اقتصادی،اجتماعی، ثقافتی اور علاقائی و عالمی مشکلات کا دور ہے‘لیاقت بلوچ
اُمت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے، اتحاد امت اور مسجد کے مرکزی کردار کے احیا سے ہی عالمِ اسلام بحرانوں سے نجات پا سکتا ہے
جمعرات 23 ستمبر 2021 23:43
(جاری ہے)
عرب وعجم، رنگ ونسل کے شر سے جان چھڑائی جائے اور قرآن وسنت کی بنیاد پر آزادی، وقار، عزت کا تحفظ کیا جائے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ 22ستمبر1979ء کو نابغہ روزگار صدی کا عظیم انسان سیّد مودودیؒ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ سیّد مودودیؒ نے قرآن وسنت کی دعوت کے ساتھ عالمِ اسلام کے اتحاد کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ اشتراکیت،مغربی سرمایہ دارانہ تہذیب، سیکولرازم اور تعصبات کے خلاف مدلل اور جاندار تحریروں اور تحریک کے ساتھ دینِ فطرت اسلام کا دفاع کیا۔دنیا کو باورکرایا کہ اشتراکیت، سیکولرازم، سرمایہ دارانہ مفاد پرست نظام ہیں۔ انسانیت کی فلاح اسلام سے وابستہ ہے۔ مولانا سید مودودیؒ کی تفسیر تفہیم القرآن اسلامی انقلابی لٹریچر زندہ اور اصلاح پسندوں کے لئے محرک ہے۔ سیّد مودودی نے حکمرانوں کے ہر دباؤ،فوجی آمرتیوں کی سزائے موت کی پروا کئے بغیر عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران سرکار ریاست مدینہ کے عوامی پسندیدہ نعرہ کا دھوکہ دے کر عملاً ملک پرسیکولرازم اور بے حیائی، بدتہذیبی مسلط کر رہی ہے۔یکساں نصاب کے ذریعے پرلے درجہ کے سیکولربدنامِ زمانہ افراد کو مسلط کر کے نصاب تعلیم پاکستان کا اسلامی نظریاتی کردار اور نئی نسل کا مستقبل سیکولرائز کیا جا رہا ہے۔ عوام مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر ڈھیر ہو رہی ہے۔ نائن الیون کے بعدفوجی آمر پرویز مشرف عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آگے سجدہ ریز ہو گئے اور اب عمران خان عالمی سیکولرایجنڈا کے نفاذ اور کشمیر، افغانستان فلسطین پرکشمیریوں، افغانیوں اور فلسطینیوں کے مسائل برباد کرنے کی ڈکٹیشن پر عمل کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.