کاتالان آذادی پسند رہنما کارلیس پوجدیمونت کو سپریم کورٹ کے سرچ اینڈ آریسٹ آرڈر کے تحت اٹلی کے شہر " سردینیا" میں گرفتار کر لیا گیا

Syed Sheraz سید شیراز جمعہ 24 ستمبر 2021 11:33

کاتالان آذادی پسند رہنما کارلیس پوجدیمونت کو سپریم کورٹ کے سرچ اینڈ ..
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) اطالوی حکام نے کاتالان حکومت کے سابق صدر کارلس پوجدیمونت کو جمعہ کی رات اٹلی کے شہر سردینیا میں گرفتار کر لیا ہے پوجدیمونت 2017 کے موسم خزاں سے ہسپانوی عدالتوں میں مطلوب تھے۔یہ گرفتاری بین الاقوامی سرچ اینڈ  آریسٹ کے حکم کی تعمیل میں کی گئی جو کہ سپریم کورٹ کے جج پابلو لالینا نے جاری کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پوجدیمونت بین الاقوامی اجتماع adifolk میں شرکت کے لیے سردینیا آئے تھے۔
یورپین پارلمینٹ نے سابق کاتالان صدر کا پارلیمنٹری استثناء ووٹنگ کے بعد ختم کر دیا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری یقینی تھی۔
یاد رہے کہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف خط لکھنے والے 6 یورپین پارلمینٹیرین میں کارلیس پوجدیمونت کا نام سرفہرست تھا۔