لالیگا، بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

جمعہ 24 ستمبر 2021 15:03

لالیگا، بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر
لالیگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا اور کیڈیز کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔اسپینش فٹبال لیگ: ریال بیٹس نے اوساسونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیادنیائے فٹبال کا مایہ ناز کلب بارسلونا کیڈیز کے خلاف ایک بھی گول نہ کرسکا اور نہ ہی مخالف ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی اور میچ بغیر کسی گول کیبرابر ہوگیا۔

(جاری ہے)

میچ بغیر کسی گول کے برابر ہونے پر بارسلونا کے مداح ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ ہوگئے۔بارسلونا نیلالیگا 2022-2021 میں 5 میچز کھیلیں ہیں اور وہ صرف 2 میچ ہی جیت پائی ہے۔اسپینش فٹبال لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اس وقت ریال میڈرڈ پہلیجبکہ بارسلونا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل 'جیو سپر ' سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :