اٹھارویں تریم کے ذریعے اداروں پر قبضہ،فنڈز ہڑپ شہری بد حال،طارق حسن

بارش کیوجہ سے کچرے کے ڈھیر پانی میں شامل شدید تعفن عوام کسں سے فریاد کریں،صادق شیخ

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کی پہلے سے پیشنگوئی کے باوجود سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی ہر طرح ناکام ہوگئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی ایم ایل کے فوکل پرسن عرفان کریم کی قیادت میں منصور میمن،بابل،قربان علی،ظہیر،قاسم علی ودیگر کے ہمراہ مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کے موقع پرکیا۔

طارق حسن نے کہا کہ 13 سال سے مسلسل صوبہ سندھ میں حکمرانی کرنے والوں نے اٹھارویں تریم کے ذریعے اداروں قبضے کرکے اربوں روپے فنڈز ہڑپ کرنیوالوں نے شہریوں کو کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ صوبے کراچی میں طرز حکمرانی سے ہر فرد تنگ آکر اب مسلم لیگ(ق)پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ نے کہا کہ عرفان کریم و ساتھیوں کی شمولیت خوش آئند ہے ۔

مسلم لیگ(ق)مسلسل منظم و مضبوط ہوکر عوامی قوت سے شہر کراچی کا نقشہ سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن کی قیادت میں بدل دینگے کیونکہ 2001 سے 2004 طارق حسن نے شہر کراچی میں جو ترقیاتی کام کرائے ہیں اس سے شہر کراچی کے باسی مستفیض ہورہے ہیں اس موقع پر اسپورٹسں ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)یکجہتی کی علامت ہے اس لئے عوام مسلم لیگ(ق)میں مسلسل شامل ہورہے ہیں اس موقع پر عرفان کریم نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)قومی جماعت اور وہی عوام مسائل حل کرسکتی ہے اس وجہ ہی مسلم لیگمیں شامل ہوئے ہیں۔