Live Updates

پاکستان انتہائی کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون برآمد کرنے والا ملک بن گیا

1500 فور جی موبائل فون مقامی طور پر تیار کرکے متحدہ عرب امارات برآمد کیے گئے ، جو پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک سنگ میل ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:54

پاکستان انتہائی کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون برآمد کرنے والا ملک بن ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 ستمبر 2021ء ) پاکستان انتہائی کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 1500 فور جی موبائل فون مقامی طور پر تیار کرکے متحدہ عرب امارات برآمد کیے گئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ائیرلنک کمیونی کیشن نے 1500 مقامی طور پر تیار کردہ فور جی موبائل فون یو اے ای کو ایکسپورٹ کیے ہیں ، یہ کمپنی کی چھوٹی سے شروعات ہے لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک سنگ میل ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا، جس پر ائیر لنک کمیونی کیشن کومبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت رزاق داؤد کاکہنا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے ، 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں ، موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل سازی کی صنعت نے موبائل فون کی در آمدات کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی سمیت سازگار حکومتی پالیسیوں کی بدولت اور ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ کے بعدپاکستان میں مقامی سطح پر موبائل بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا جس کے بعد جنوری تا جولائی 2021 کے دوران،پاکستان میں موبائل بنانے والے اداروں نے ایک کروڑ با ئیس لاکھ ستر ہزار (12.27ملین) موبائل فون تیار کئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد بیاسی لاکھ نوے ہزار(8.29 ملین) ریکارڈ کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات