مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

یکم نومبر سے گھریلو صارفین کے لیے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:55

مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2021ء) : مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر حکومت نے ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے گھریلو صارفین کیلئے گیس 270 فیصد مہنگی کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں جس کے تحت مختلف سلیبز کے گیس بلز میں ساڑھے پانچ سو روپے سے لے کر نو ہزار روپے سے زائد تک کا ا ضافہ ہوگا۔

گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوسکتا ہے۔ روزنامہ دنیا نیوز کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا کہ پہلے دو سلیب والے گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 0.5 ہیکٹا میٹر کیوب استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ ایک ہیکٹو میٹر کیوبک استعمال پر ریٹ میں اضافہ نہیں ہوگا، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر ریٹ 553 کے بجائے 683 کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر کیوبک پر بل 3733 کی بجائے 4295 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 738 کی بجائے 1000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر کیوبک کا بل 8016 کی بجائے 10272 روپے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ 4 ہیکٹو میٹر کیوبک کا ریٹ 14400 کی بجائے 19495 روپے کرنے کی تجویز ہے، 4 ایچ ایم سے زائد پر ریٹ 1460 کی بجائے 2000 روپے ، ماہانہ 4 ایچ ایم سے زائد پر بل 25494 کی بجائے 34622 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر واقع آر ایل این جی گیس درآمدی ٹرمنل کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے آج بند کیا جائے گا ، جس کے باعث ملک بھر کے صنعتی ، تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :