وزیراعلی عثمان بزدارکے نوٹس پرپولیس کی فوری کارروائی، ٹبہ سلطان پو رمیں ذہنی معذورخاتون کو آگ لگانے کاملزم پکڑا گیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:10

لاہور۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے ٹبہ سلطان پو رمیں ذہنی معذورخاتون کو آگ لگانے کے واقعہ کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم پیر معصوم امام کو گرفتار کرلیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاتون کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔