حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے پر بلال شاہ کا موقف بھی آگیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شادی سےمتعلق پوچھے جانے پربلال شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’جی ہوگئی ہے‘

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 ستمبر 2021 12:41

حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے پر بلال شاہ کا موقف بھی آگیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 ستمبر 2021ء ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے پر بلال شاہ نے اپنے موقف میں حریم شاہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک شخص کے ہمراہ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ، موبائل فون میں مصروف دیکھ کر حریم شاہ نے اس شخص کو بلال کے نام سے مخاطب کیا اور ویڈیو بننے کا بتایا ، ویڈیو بنانے والی خاتون نے بلال شاہ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی ہے جس پر بلال شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’جی ہوگئی ہے‘۔

 
خیال رہے کہ مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی حریم شاہ نے چند روز قبل بتایا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ، ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے ، حریم شاہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حریم شاہ نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعوی کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی ،اسی دوران حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔ 

 
حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے ، تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں ، انسٹا گرام پر حریم شاہ نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’میری زندگی‘‘ ۔