شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

چھبیس ستمبر کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 ستمبر 2021 12:13

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورنئے تصورات ، نئی کاروباری شکلوں اور نئی کاروباری اقسام  کے ساتھ ا نسانی معاشی ، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر سمیت  تمام شعبوں میں مکمل طور پر مربوط ہو رہے ہیں  اور  وسیع اور گہرے اثرات لا رہے ہیں۔ اس وقت ، دنیا  ایک سو سال میں سامنے آنے والی سب بڑی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے۔

بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر ساتھ مل کر، انفارمیٹائزیشن ، ڈیجیٹلائزیشن ، نیٹ ورکنگ اور انٹیلی جنس کے ترقیاتی رجحان کی پیروی کرنے ، مواقع سے فائدہ اٹھانے اور چیلنجوں کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)


شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ انسانیت کے لیے ترقی کی تاریخی ذمہ داری کو مشترکہ طور پر نبھایا جا سکے ، ڈیجیٹل معیشت  کی طاقت اور  ڈیجیٹل انتظام و انصرام کی تاثیر کو بڑھایا جا سکے ، ڈیجیٹل سماجی ماحول کو بہتر بنایا جائے ، ڈیجیٹل تعاون کا نمونہ تشکیل دیا جائے ، ڈیجیٹل سیکورٹی کو مضبوط کیا جائے ، اور ڈیجیٹل تہذیب سے  تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ  ہو سکے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :