گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 1400 کیس،41 اموات رپورٹ ، ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

منگل 28 ستمبر 2021 12:59

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  1400 کیس،41 اموات رپورٹ ،  ایکٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئیں جن میں سے 15 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 400 افراد کے کووڈ۔

19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ  سے بہاولپور میں 40 فیصد,لاہور میں 48 فیصد،ملتان میں 86 فیصد اور سرگودھا میں 48 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 52 فیصد،پشاور میں 44 فیصد،صوابی میں 52 فیصد اور سرگودھا میں 48 فیصد مریض ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 625, پنجاب میں 14 ہزار 244، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 645،اسلام آباد میں 3 ہزار 929، بلوچستان میں 1 ہزار 307،گلگت بلتستان میں 450 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 916 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 64 ہزار 219 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 469 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74, بلوچستان میں 32 ہزار 875, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308, اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 217، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 73 ہزار 353،پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655 اور سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 638 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 361 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 575 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 514 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 919 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 348 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 184 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 737 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 4 ہزار 219 مریض زیر علاج ہیں۔