سرگودھا،پولیس کانسٹیبل کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیاگیا،ایک ملزم کو دوبار سزائے موت ، دیگر 2ملزمان کو قیداورجرمانہ کی سزا کا حکم

جمعرات 30 ستمبر 2021 22:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے پولیس کانسٹیبل کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو دوبار سزائے موت اور دیگر 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 64 برس قید اور 24 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیاجبکہ اس مقدمہ کا ایک ملزم پولیس مقابلہ میں مارا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 2 نومبر 2019 کو شہر کے علاقہ ٹرسٹ پلازہ فاطمہ جناح روڈ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کانسٹیبل عبدالوحید بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہو گے۔

جس پر درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خاور رشید نے ملزم منیر احمد کو دو بار سزائے موت اور دیگر 2 ملزمان بلاول ڈوگر اور منیت کو مجموعی طور پر 64 برس قید اور مجموعی طور پر تینوں مجرموں کو 24 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ۔ عدالتی فیصلہ کے بعد تینوں مجرموں کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ مقدمہ کا ایک ملزم راشد عرف لوٹا پہلے ہی پولیس مقابلہ میں مارا جاچکا ہے ۔