آزاد کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گنگا چوٹی پر یونیورسٹیز کی طالبات کے مابین ہاںٔیکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 اکتوبر 2021 11:57

آزاد کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گنگا چوٹی پر یونیورسٹیز کی طالبات کے ..
آزاد کشمیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہد قیوم) آزاد کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گنگا چوٹی پر یونیورسٹیز کی طالبات کے مابین ہاںٔیکنگ  مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست بھر کی پانچ جامعات سے 20 طالبات نے حصہ لیا۔
ریس میں حصہ لینے والی طالبات نے  سدہن گلی  سے گنگا چوٹی تک تین کلومیٹر سفر طے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی واںٔس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید  تھے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی تمام جامعات سے طالبات کی بڑی تعداد مقابلہ دیکھنے پہنچی۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے صحت مند مقابلے فزیکل فٹنس اور ذہنی تنائو دور کرنےمیں معاون ثابت ہوں گے
ہاںٔیکنگ مقابلے میں ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات نے میدان مار لیا جبکہ پونچھ یونیورسٹی راولاٹ کی طالبات نے  دوسری اور آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر سیاحوں کی بھی بڑی  تعداد نے ہاںٔیگنگ مقابلے سے لطف آٹھایا۔