انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان (کل)،میٹرک کا 16اکتوبرکو ہوگا

بدھ 13 اکتوبر 2021 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل بروز( جمعرات ) جبکہ میٹرک کا 16اکتوبرکو ہوگا۔ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کل بروز ( جمعرات ) کو شام 5 بجے کیا جائے گا جبکہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز پروموشن پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ وزیر اعلی نے 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو رزلٹ کے اعلانات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن نے رزلٹ انانس کرنے کا کہہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :