سرائیکی قوم پرست رہنما محمد علی خان جاوید سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کر دیئے گئے

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) سرائیکی قوم پرست رہنما محمد علی خان جاوید سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کر دیئے گئے، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ جامع مسجد بلال بلاک 4-A گلشن اقبال میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ محمد علی خان جاوید منگل کو مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے، ان کی عمر55 برس تھی اور انہوں نے پسماندگان میں بیوہ ، ایک بیٹا اور یک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔

ان کی نماز جنازہ میں چیف کمشنر انکم ٹیکس طارق مصطفی خان، راشد مصطفی خان، ریونیو افسران، کرنل عبدالجبار عباسی، نذیر لغاری، سعید خاور، ظہور دھریجہ، شاہد عباس جتوئی، مجاہد عباس جتوئی، زاہد عباس جتوئی،رشید خان جرانی، شفقت حسین بخاری، فیصل کھرل، ظہور ملک، منظور ملک، غفور ملک، امداد خان گورچانی، ساجد خان بھٹہ، محمد قاسم کھوکھر، رئیس نظام الدین، رفیق پنوار، عثمان سومرو، طاہر محمود دھریجہ، خورشید احمد دھریجہ،حاجی عید احمد دھریجہ، جہانگیر کلاچی، شہاب اقبال اویسی، مشتاق فریدی، عابد شاکر، عاقب دانیال ایڈووکیٹ، امداد حسین ایڈووکیٹ، خالد خان، عباس ڈاہا، یاسین آرائیں، قاری اللہ بخش، اسمعیل بلوچ، ارشاد آرائیں، شیر محمد خان،حبیب خان آفریدی، راب خان آفریدی، شاہد خان لودھی، واجد خان، واحد خان، ارشاد سومرو، انور خان جتوئی، عبدالحفیظ میمن، محمد جمیل خان، انیس پنوار، حاجی نذیر پنوار، نوید پنوار، رفیق خان، سہیل خان پنوار، ابوبکر پنوار، سہیل پنوار، ابوبکرخان پنوار، فیاض پنوار، شعیب پنوار،حلیم خان پنوار،یاسر پنوار، ملک زین، مستری گل زمان پنوار، شاہ زمان، نذر عباس پنوار ، ڈاکٹر جبار، حاجی جمیل بابر ولیانی، افضل خان مسعود، محبوب خان پنوار،عالم شیر خان مسعود، رانا فرہاد، حاجی مشتا خان پنو ار، کامران مشتاق پنوار، وقاص بھٹی، شامیر حسین، سلیم مغل پٹھان، رضوان پنوار،منشی عبدالستار میتلا، اکرم احمدانی، عمران سرائیکی، طارق سرائیکی، رفیق اسد، بشیر خان، سید وقاص شاہ، ڈاکٹر شاہ نواز، اسحاق خان، مرحوم کے عزیز اقارب اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محمد علی خان جاوید مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ سوئم جمعرات 14 اکتوبر 2021 کو بعد نماز عصر C-42 المصطفی عظیم گوٹھ بلاک 4-A گلشن اقبال کراچی میں ہو گی ۔