نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ تھانہ کی حدود میں فائرنگ کرکے مزدور وحید علی ڈونکی کو قتل کر دیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ تھانہ کی حدود میں فائرنگ کرکے مزدور وحید علی ڈونکی کو قتل کر دیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے بلدیہ تھانہ کی حدود جتوئی چوک حر کیمپ میں اسلم بھٹی سیمنٹ ڈپو پر فائرنگ کرکے مزدور وحید علی ولد گل حسن ڈونکی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کی گئی، ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر بھی سول ہسپتال پہنچے اور مقتول وحید علی ڈونکی کے ورثاء سے ملاقات کی اور تفصیلات حاصل کیں، بلدیہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وحید علی کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :