آریان خان کو رہائی نہ مل سکی، 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:18

آریان خان کو رہائی نہ مل سکی، 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2021ء) منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آ ریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہ سنائے جانے کی وجہ سے ا?ریان خان کو مزید ایک ہفتہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔

’ٹائمز ا?ف انڈیا‘ کے مطابق ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست پر 14 اکتوبر کو سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا مگر اسے 20 اکتوبر کو سنانے کا کہا۔عدالت کی جانب سے فیصلہ نہ سنائے جانے کی وجہ سے ا?ریان خان 20 اکتوبر تک جیل میں ہی رہیں گے۔سماعت کے دوران نارکوٹکس فورس کے وکلا نے آ ریان خان کی ضمانت کی پھر سے مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے منشیات استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات فورس کے وکلا کے مطابق ا?ریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف منشیات کے عادی رہے ہیں بلکہ وہ منشیات کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بھی ہیں۔ اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نارکوٹکس فورس کے وکلا نے عدالت میں ریمارکس دیے کہ ا?ریان خان انتہائی بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے ان کی جانب سے شواہد کو مٹائے جانیکا خطرہ ہے۔

انسداد منشیات فورس کے وکلا کی مخالفت پر ا?ریان خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نو عمر ہیں اور ان کی واٹس ایپ چیٹ میں استعمال کی گئی زبان کو بنیاد بنا کر انہیں جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ا?ریان خان کے وکلا کے مطابق نہ تو ان کے موکل کو کروز پارٹی کے اندر سے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان سے منشیات برا?مد ہوئی، انہیں صرف دوستی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے ریماکس سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔اس سے قبل 11 اکتوبر کو بھی ا?ریان خان کی ضمانت درخواست پر سماعت نہ ہوسکی تھی، انہوں نے 9 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے قبل ا?ریان خان نے میٹروپولیٹن عدالت میں بھی ضمانت درخواست دائر کی تھی مگر عدالت نے 7 اکتوبر کو ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ا?ریان خان کو گرفتار کئے گئے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ 8 اکتوبر کو 14 دن کے ریمانڈ پر ممبئی کے ا?رتھر جیل بھیجا گیا تھا جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل بھیجا گیا تھا۔