ہوٹل میں کھانے کھاتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:31

ہوٹل میں کھانے کھاتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں کھانے کھاتے ہوئے شہری پر تشدد کرنے والے ملزم وراثت علی کو گرفتار کرلیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے حکم پرایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے 24 گھنٹے میں ملزم گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم وراثت علی نے نجی ہوٹل میں کھانے کھاتے ہوئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم وراثت علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات ہرگز برداشت نہیں،سخت کاروائی ہوگی۔ عوام کی جان ومال اور عزت نفس کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :