Live Updates

وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیﷺ کیلئے خصوصی طور پر سجا دیا گیا

اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر خصوصی چراغاں کیا گیا، عمران خان نے تصویو ٹوئٹ کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:43

وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیﷺ کیلئے خصوصی طور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ کو عید میلادالنبیﷺ کیلئے خصوصی طور پر سجا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں خصوصی جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر خصوصی چراغاں کیا گیا، عمران خان نے اپنے گھر کی تصویو بھی ٹوئٹ کر دی۔



وزیراعظم نے اپنے گھر کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا "ربیع الاول کے جشن کی تیاری کرتے ہوئے"۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 12ربیع الاول کی تقریب منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی،اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ملک بھر میں 19 اکتوبر بروز منگل کو 12 ربیع الاول کی تقریبات کا انعقاد ہو گا، گھر گھر کو، نجی و سرکاری عمارتوں کو خصوصی طور پر سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عید میلاالنبیﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی۔ وفاقی کیبنٹ ڈویژن نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 19 اکتوبر کو ملک بھر میں نجی وسرکاری دفاترز اور ادارے بند رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات