
صوبائی وزیر علیم خان نے نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا
2018 سے سی ایم آفس میں ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی پچھلے دور میں 119 گاڑیاں خریدی گئیں۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حسان خاور
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
11:07

(جاری ہے)
مشیروں اور معاونین کو بھی کاریں ملیں گی۔صوبائی وزیر علیم خان گاڑی لینے سے انکار کر چکے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حسان خاور کہتے ہیں 2018 سے سی ایم آفس میں ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی پچھلے دور میں 119 گاڑیاں خریدی گئیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جون میں پنجاب کابینہ کے وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ جبکہ گذشتہ ماہ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں وزیراعلی آفس کے اخراجات 76 فیصد تک کم ہو چکے ہیں اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات پر وزیر اعلی آفس کے مختلف مدوں میں کئے گئے اخراجات کو پبلک کر دیاہے- انہوں نے بتایا کہ سابق دور 2017-18 ء میں وزیر اعلی آفس میں 173 گاڑیاں زیر استعمال تھیں جبکہ 2020-21ء میں صرف 110 گاڑیاں زیر استعمال ہیں - ان میں افسروں اور سٹاف کے زیر استعمال گاڑیاں شامل ہیں - سابق دور 2017-18ء میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2020-21ء میں اخراجات صرف ڈیڑھ کروڑ روپے تک محدود رہے-2017-18ء میں سی ایم آفس کی گاڑیوں میں 3لاکھ 72 ہزار لیٹر آئل استعمال ہوا جبکہ 2020-21ء میں صرف 2 لاکھ 28 ہزار لیٹرآئل استعمال ہوا-2017-18ء میں سی ایم آفس میں فیول کی مد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ 2020-21ء میں پٹرول کے نرخ بڑھنے کے باوجود صرف 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے-2017-18ء میں سی ایم آفس کے نان سیلری اخراجات 24 کروڑ روپے تھے جبکہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر2020-21ء میں اس مد میں صرف 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے- انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کی مد میں 2017-18ء میں 9 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2020-21ء میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوئے-اسی طرح 2017-18ء میں وزیر اعلی کے صوابدیدی فنڈز سے 9 کروڑ60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جبکہ 2020-21ء میں صرف 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے گئے -انہی 2 سالوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو یہ حقائق سامنے آتے ہیں کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں وزیر اعلی آفس کی گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات میں 64 فیصد، گاڑیوں کے فیول چارجز کی مد میں 39 فیصد، گاڑیوں کے استعمال میں 36 فیصد، دیگر فیول کے استعمال میں 23 فیصد، نان سیلری اخراجات میں 40 فیصد، انٹرٹینمنٹ اور گفٹ میں تقریبا 50 فیصد کمی آچکی ہے -سابقہ دور حکومت میں 2017-18 ء کی نسبت 2020-21 میں وزیر اعلی کی صوابدیدی گرانٹ کے اخراجات 76 فیصد کم ہیں - ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلی آفس کے امور میں شفافیت کو ہر صورت میں ترجیح دی جاتی ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.