ویکسینیشن مکمل کرانے والے غیرملکی شہری آٹھ نومبر سے امریکا جانے کے اہل قرار

اس سلسلے کا آغاز 8 نومبر سے یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے ہوگا،بیان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:17

ویکسینیشن مکمل کرانے والے غیرملکی شہری آٹھ نومبر سے امریکا جانے کے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) امریکا نی8نومبر سے ویکسینیشن مکمل کرانے والے تمام غیر ملکی افراد کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے غیر ملکی مسافروں کو اب امریکا آنے کی اجازت ہوگی جن کی کووڈ 19ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے کا آغاز 8نومبر سے یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے ہوگا۔

وائٹ ہائوس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کیون مینوز نے تصدیق کی کہ 8نومبر سے ویکسینیشن کرانے والے غیرملکی شہریوں کیلئے امریکی سرحدیں دوبارہ کھول دی جائیں گی، اس کا اطلاق زمینی اور ہوائی سفر دونوں پر ہوگا۔ان افراد کو پرواز میں سوار ہونے سے قبل ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا اور نیگیٹو کووڈ 19ٹیسٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔