Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفاف تحقیقات اور احتساب کےلئے پر عزم ہے، شہزاد اکبر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:40

وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفاف تحقیقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفاف تحقیقات اور احتساب کےلئے پر عزم ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ کسی بھی معاملے کے احتساب کےلئے کھلی تحقیقات ہونی چاہئے جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی طرح کی بدعنوانی کے احتساب کےلئے کھلی تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی معاملہ کی تحقیقات کی جاتی ہیں تو اس سے اصل صورتحال کا پتہ چلتا ہے اور سارے عمل کو اوپن کر کے شفافیت لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات اور احتساب تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی کے معاملہ میں جب شکایات موصول ہوئیں تو وزیراعظم عمران خان نے پہلے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس کی تجاویز کی روشنی میں کابینہ نے انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت ایک کمیشن تشکیل دیا جس نے تحقیقات کیں تو ہوش ربا انکشافات ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے اپنی تحقیقات کی بنیاد پر مختلف سفارشات اور تجاویز مرتب کیں تاکہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات