ہری پورمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:39

ہری پورمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ کی  ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)/فوکل پرسن (سی ڈی ایل ڈی) پروگرام تابندہ طارق کی زیر نگرانی ضلع ہری پور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے انجینئرز نے پیومنٹ آف سٹریٹ و ڈرین کنی کوٹ، پیومنٹ آف سٹریٹ محلہ عید گاہ، کنسٹریکشن آف اریگشن چینل ڈال موہاٹ اور واٹر سپلائی سکیم گاؤں کنڈی میں جاری سکیموں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی جاری سکیموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سکیموں کے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کام کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے جبکہ ناقص مٹیریل والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لای جائے گی۔

متعلقہ عنوان :