پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس کا انعقاد ،امدادی سامان تقسیم کیا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:50

پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا اور ضروریات روزمرہ اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ریلیف کیمپس بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں بلخصوص ہرنائی، نیو جلالہ آباد اور اختر آباد میں قائم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریلیف کیمپس کا انعقاد ایف سی (نارتھ)، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کی معاونت سے کیا گیا۔ ریلیف کیمپس کے دوران زلزلہ زدگان میں ضروریات روزمرہ اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کوئٹہ نے سی ایم ایچ اور سول اسپتال کوئٹہ میں بھی زلزلہ سے متاثرہ مریضوں کی تیمار داری کی اور اٴْن میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔