Live Updates

کوئی لیفٹیننٹ جنرل عمران خان کو انٹرویو دینے نہیں جائے گا

میں نے کچھ شخصیات سے بات کی کہ عمران خان انٹرویو لیں گے۔ادھر اتنی تلخی تھی کہ انہوں نے کہا کہ کیا کوئی مذاق ہو رہا ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:17

کوئی لیفٹیننٹ جنرل عمران خان کو انٹرویو دینے نہیں جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2021ء) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کوئی لیفٹیننٹ جنرل عمران خان کو انٹرویو دینے نہیں جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ شخصیات سے بات کی کہ عمران خان انٹرویو لیں گے۔ادھر اتنی تلخی تھی کہ انہوں نے کہا کہ کیا کوئی مذاق ہو رہا ہے۔

وہ جو پڑھا رہے ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں کو کورسزز کر رہے ہیں،کیا یہ کوئی مذاق ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سے انٹرویو لیا جائے گا۔کیا میجر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل بننا آسان ہے،اتنی تلخی تھی کہ انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ مذاق کر رہے ہیں یا سنجیدہ ہیں۔واضح رہے کہ جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے امیدوار افسران کا انٹرویو لیں گے۔

(جاری ہے)

ہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے نام کا اعلان آئندہ ایک سے دو دن میں متوقع ہے کیونکہ عمران خان اس عہدے کے لیے پینل میں شامل کیے گئے افسران کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تمام تر پراسیس پر اس مفاہمت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے جو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طے پائی تھی۔انہوں نے اشارہ دیا کہ ابھی کراچی کے کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے انتہائی ممکنہ چوائس ہیں۔

اسی دوران وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں بدھ کو اعلان کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نوٹیفیکیشن جاری کرے گی تو ذریعے نے کہا کہ اس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات