خانیوال،ڈپٹی کمشنر اغا ظہیرعباس شیرازی صبح سویرے اچانک سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 17:05

خانیوال،ڈپٹی کمشنر اغا ظہیرعباس شیرازی   صبح سویرے اچانک سبزی و فروٹ ..
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) معیاری سبزیوں و پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فروخت کیلئے ضلعی انتظامیہ مسلسل سرگرم ہے۔ ڈپٹی کمشنر اغا ظہیرعباس شیرازی   صبح سویرے اچانک سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے۔ای اے ڈی اے خالد محمو،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالغفار اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہری مرچ،ٹماٹر اور کیلا کی نیلامی کا جائیزہ لیا۔

(جاری ہے)

  ٹماٹر، آلو، پیاز، کیلا، سیب، امرود اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کے معیار، نرخوں، طلب اور رسد کی پڑتال کی۔ انہوں کہا کہ منڈیوں کی مانیٹرنگ سے عام مارکیٹ اور  بازاروں میں صارفین کو کم نرخوں پر معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔  انہوں نے کہا کہضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی اور مصنوعی قلت کے خلاف   سر گرم ہیں۔ظہیر عباس شیرازی کہا کہ  مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے ایف آئی آر کا اندراج اورجیل بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :