
خوشی ہے کوئٹہ میں خواتین کیلئے پہلی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا آغاز ہوچکا ہے ،قاسم خان سوری
معاملے میں ڈی جی نادرا میرعالم خان کی کاوشوں کوسراہتا ہوں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:24

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نادرا کی اس موبائل وین میں دو عدد ڈیسک قائم ہیں جن میں نادرا کی افسر خواتین ہماری عوامی خواتین کو سہولیات فراہم کرینگی اور ایک پورا باپردہ ماحول قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ڈی جی نادرا میر عالم خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی ان تھک محنت رنگ لے آئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے نادرا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کی رجسٹریشن اور ویریفکیشن بھی نادرا کے جدید سسٹم کے ذریعے ہی ممکن ہوپائی ہے کہ ہم ایک شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے سے مستحقین کو پہچان سکتے ہیں اور ان کی مالی مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا عمران خان کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کررہی ہے اور کوئٹہ میں جلد ایک نادرا میگا سنٹر کا افتتاح بھی ہونے جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وحدت کالونی ، بروری روڈ کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہ بھی کیا اور چائنا سفارتخانے کے تعاون سے ملنے والے راشن کو مستحقین میں تقسیم کیا۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے آئین اور ریاست کو نہ مانے والوں کےساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے، گورنرخیبرپختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر و دیگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار ہارون الرشید نے میدان مار لیا
-
ٹی ایل پی کیساتھ آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، دہشتگردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی، وفاقی وزرا
-
محکمہ موسمیات نے شدید ترین سردی کی افواہیں مسترد کر دیں
-
سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے 9ویں جماعت کی طالبہ فریکچر کر دیا
-
افغان طالبان جنگ چاہتے ہیں تو ان کی خواہش پوری کریں گے،وزیردفاع
-
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت ہے،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی
-
نادرا کی جانب سے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
-
وزیر اعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.