
لاہور میں بیمار اور مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا سپلائر پکڑا گیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 1280 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں
ساجد علی
اتوار 17 اکتوبر 2021
14:16

(جاری ہے)
جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مردہ مرغیوں کا گوشت بیچتا ہے جو اسے شوارمے اور برگر میں استعمال کرتے ہیں۔
اس سے قبل اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا تھا ، مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا ، پولیس نے اس کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو سستے داموں پولٹری فارم سے خریدا گیا، لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سستے داموں فروخت کیا جانا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان میں فروخت ہونے والی مرغیوں میں کورونا سے مماثلت رکھنے والی کوریزا نامی بیماری کا انکشاف ہوا تھا، جس میں مرغی کورونا جیسی علامات کا شکار ہو کر مرجاتی ہے ، یہی وجہ تھی کہ گذشتہ دنوں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وائر ل بیماریوں کے باعث مرغیوں کی اموات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروا کر گوشت خریدیں اور کسی بھی صورت میں پہلے سے تیار شدہ گوشت مت خریدیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کہا کہ مرغیوں میں بیماری سے متعلق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولٹری فارمرکو ان وائرل بیماریوں کی وجہ سے مرغیوں کی کثیر تعداد میں اموات کے باعث بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ایسوسی ایشن کے مطابق مرغیوں کی شرح اموات اتنی زیادہ ہے کہ بہت سے فارمرز نے اپنا کاروبار بند کر دیا ہے ، ان رپورٹس سے پتہ چلتاہے کہ مرغیوں میں کس حد تک بیماریاں پھیل چکی ہیں اور نتیجتاً مارکیٹ میں غیر صحت مند گوشت فروخت ہو رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.