
ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ، پاپوانیوگنی کا عمان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف
اسد والا کی نصف سنچری، ذیشان مقصود کے 4 شکار
ذیشان مہتاب
اتوار 17 اکتوبر 2021
16:46

(جاری ہے)
پاپوا نیوگنی کے کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ۔ 102 کے مجموعی سکور پر 56 رنز بنانے کے بعد کلیم اللہ کی دوسری وکٹ بنے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔
ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب پاپوا نیوگنی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ آخری 6 اوور میں پاپوانیوگنی نے 6 وکٹیں گنوائی اور صرف 27رنز بنائے۔ عمان کی جانب سے ذیشان اشرف نے 20 رنز دے کر چار وکٹیں لیں جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود 9ویں اور10 ویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔پاکستان کی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ میں پاکستان کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان سے ہو گا جس کے بعد 31 مارچ کو اگلا میچ کوالیفائر کے خلاف کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 7 نومبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.