وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی سربراہی میں وی سیز کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

پیر 18 اکتوبر 2021 18:30

لاہور (این این آئی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد کی سربراہی میںمختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز پر مشتمل وفد نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کو ڈسپیرٹی الاونس نہ ملنے کے باعث مشکلات سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایچ ای ڈی و دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیرٹی الائونس دینے کی ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز الائونس سے متعلق کیس سینڈیکیٹ سے منظور کرائیں گی تاکہ یونیورسٹیاں اپنے اساتذہ و ملازمین کو الائونس دے سکیں۔وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے یونیورسٹی اساتذ و ملازمین کا اہم مسئلہ حل کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے پنجاب یونیورسٹی ڈینز کمیٹی کے اجلاس میںشرکاء کو ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ تمام اساتذہ اور ملازمین نے ڈسپیرٹی الائونس کا مسئلہ حل کروانے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد کا شکریہ ادا کیا۔