صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا جشن عید میلاد النبی ؐپر خصوصی پیغام

پیر 18 اکتوبر 2021 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے قوم کو عید میلاد النبیؐکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ اس عظیم ہستی کا یوم ولادت منارہی ہے جس نے اپنے کردار اور حسن اخلاق سے جہالت میں ڈوبے عرب معاشرے کو یکسر بدل دیا۔ نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کی تعلیمات کی پیروی کر کے پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت نبی اکرم ؐکی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر ملک میں محبت، امن،ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آپؐ نے مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ پوری عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے اور عیدمیلادالنبی ؐکے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن ہمیں حضور ؐکی تعلیمات پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :