آصف زرداری کی جشن عید میلادالنبی کے موقع پر تمام مسلمانوں خاص طور پاکستانیوں کو مبارکباد

آقائے دوجہاں تمام انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے،ہمیں سرور کائنات، محسن انسانیت اور رحمت اللعالمین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا،سابق صدر

پیر 18 اکتوبر 2021 23:41

آصف زرداری کی جشن عید میلادالنبی کے موقع پر تمام مسلمانوں خاص طور ..
اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر تمام مسلمانوں خاص طور پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آقائے دوجہاں تمام انسانیت کے لئے رحمت بن کر آئے۔ ہمارے نبی حضرت محمد ؐ نے ہمیں امن، محبت اور برداشت کا درس دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اس سوچ کی مذاحمت کرنا ہوگی جو مذہب کی آڑ میں من مانی کرتے ہیں۔ ہمیں ان عناصر کو بھی شکست دینا ہوگی جو مذہب کی آڑ میں معصوم انسانوں کا قتل کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ رہبر انسانیت حضرت محمد ؐ نے ہمیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیا ہے۔ ہمیں سرور کائنات، محسن انسانیت اور رحمت اللعالمین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا۔ اسلام ہمیں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔