Live Updates

آئی ایم ایف سے مذاکرات ،شوکت ترین کا دورہ برطانیہ ملتوی

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:01

آئی ایم ایف سے مذاکرات ،شوکت ترین کا دورہ برطانیہ ملتوی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین کا دورہ برطانیہ ملتوی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کو لندن پہنچنا تھا اور ایک تقریب سے خطاب بھی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی میٹنگز کے سبب واشنگٹن میں شوکت ترین کا قیام طویل ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر شوکت ترین امریکا سے پاکستان واپس آتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات