نبی پاکؐ کی ولادت با سعادت کا بابرکت دن،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکااپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ ویلفیئرہوم کا دورہ
وزیراعلیٰ اپنی فیملی کے ہمراہ بچیوں کیساتھ بیٹھ گئے،بچیوںکے ساتھ عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت لمحات گزارے پہلی بار کاشانہ آیا تو بچیوں کیلئے ناکافی سہولتیں دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا، اب کاشانہ میں بچیوں کیلئے بہترین سہولتیں موجود ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب
بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39
(جاری ہے)
کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں نے تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبولؐ کی سعادت حاصل کی ۔
آخر میںایک بچی نے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی نے تقریباً دو گھنٹے بچیوں کے ساتھ گزارے۔بچیوں نے عیدمیلادا لنبیؐ کے روز کاشانہ ویلفیئر ہوم آنے اورادارے میں سہولتیں بہتر بنانے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔بچیوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا اپنی بیٹیوں کی طرح خیال رکھتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔بچیوں کی فرمائش پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں کے لئے مری کے تفریحی دورے کا اعلان کیااورکہا کہ جلد آپ کو مری کا وزٹ کرایا جائے گا۔ آپ تمام بیٹیاں سرکاری مہمان کی حیثیت سے مری کا دورہ کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کولاہورکا مطالعاتی دورہ بھی کرایا جائے گا۔نبی پاکؐ نے بچوں سے محبت اورپیارکا درس دیا ہے ۔نبی پاکؐ کی سنت پر عمل کرناہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے ۔عید میلاد النبیؐ کے روز بچیوں کے ساتھ وقت گزار کر دلی مسرت ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آپ کا ہر طرح سے خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔آپ جیسی بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔جب میں پہلی بار کاشانہ ویلفیئر ہوم آیا تو معصوم بچیوں کے لئے ناکافی سہولتیں دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب کاشانہ ویلفیئر ہوم میں بچیوں کیلئے بہترین سہولتیں موجود ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ جیسی بیٹیوں کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.