احتساب عدالت ، محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزم کے انتقال پر تفتیشی افسر سے باضابطہ رپورٹ طلب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:40

احتساب عدالت ، محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزم کے انتقال پر تفتیشی افسر سے باضابطہ رپورٹ طلب کرلی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے شریک ملزم عمر بخش سومرو کے انتقال سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے شریک ملزم کے انتقال پر تفتیشی افسر سے باضابطہ رپورٹ طلب کرلی۔ عداکت نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں رف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں۔ دیگر ملزمان میں محمد عابد، مشتاق علی، عمر علی، محمد نعیم، سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں۔ نیب کے مطابق رف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کی۔ ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچا۔ ملزموں کیخلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔