سرگودھا ،پولیس نے 19 افراد کو گرفتار کر کے چالوبھٹی، شراب،چرس،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،مقدمات درج

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55

ْ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سرگودھا پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور تین منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم میں مزید 19 افراد کو گرفتار کر کے آلات چالوبھٹی، شراب،چرس،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزمام کے خلاف مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں ناجائز اسحلہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں تھانہ عطاء شہید پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر منشیات فروشی میں ملوث راشد حسین، سلیمان اور صفدر کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی، سینکڑوں لیٹر لہن اورمجموعی طور پر 200لٹر شراب،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نیچک 165شمالی کے منشیات فروش محمد سلیم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے چرس 1کلو 200 گرام،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے افضل سے چرس620گرام، سفیر سے پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عظیم سے شراب24لٹر،شاہد سے شراب 12لٹر،ہارون سے شراب12لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد وقاص سے رائفل444بور، عامر شہزاد سے بندوق12بور، تھانہ صدر پولیس نے اسد عباس سے ریوالور32بور، تھانہ میانی پولیس نے اعجاز سے پسٹل 30 بور، زاہد سے پسٹل30بور، یاسر سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے ارباب سے پسٹل 30 بور، عنصر سے پسٹل30بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے مبشر سے پسٹل30بور اور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے لیاقت سے پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے پولیس مصروف تفتیش ہے۔