وزیراعظم کو جانا چاہیے اور ملک میں شفاف الیکشن ہونے چاہیں، سینیٹر سلیم مانڈی والا
بلوچستان میں خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے،بلوچستان اسمبلی کے ایم پی ایز کی گمشدگی حساس معاملہ ہے،اراکین پارلیمنٹ کا غائب ہونا اب بند ہونا چاہیے ، رہنما پیپلز پارٹی
جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:29
(جاری ہے)
نیب سے پلی بارگینینگ کا قانوں ختم کیا جانا چاہیے، اگر ملک جادو کی بنیاد پر چل رہا ہے تو پھر یہ اسکی بد قسمتی ہے، خود جا کر پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس آڈٹ کروانگا اور ثابت کرونگا کہ انکے اکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ ہوئی ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینیٹر تاج حیدر کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا کہ پارلیمانی پریکٹس میں بہت بری چیز ہے جب بھی پارلیمنٹری کرائسسز ہوا ہے ایم پی اے اور ایم این ایز اغواء ہوتے ہیں، بلوچستان میں خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، ایسی صورتحال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں انبکو بے نقاب کیا جائے،فرخ حبیب روزانہ ٹی وی پر آکر ڈھول پیٹنا چھوڑ دیں ، ہمیں بھی اجازت دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کی بکس دیکھ لیں ،میں خود جاکر ان کے اکائونٹس آڈٹ کراونگااور ثابت کرونگا کہ پی ٹی آئی کے اکاونٹس میں فارن فنڈنگ ہوئی ہے، نیب کے چیئرمین کا ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اگر کوئی آرڈیننس لانا ہے تو اس کو لائیں، دفاتر میں کام بالکل بند ہے، پولیٹیکل اور بیوروکریسی میں کوئی کام نہیں ہو رہا یہ تباہی کی طرف جا رہے ہیں، خورشید شاہ کی ضمانت نیب کی ایک اور ناکامی ہے، لوگوں کو ذلیل کرنے کے علاوہ نیب کا اور کوئی کام نہیں ہے۔ نیب سے پلی بارگینینگ کا قانوں ختم کیا جانا چاہیئے، نیب کے خلاف میری موشنز کو چیئرمین سینٹ روک دیتا ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں، جس نیب سے ادارہ ڈر رہا ہو وہاں میں کیا کر سکتا ہوں نیب کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، مانڈی والا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کم کر کے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، پہلی دفعہ سنا ہے گورنر سٹیٹ بینک کہہ رہے ہیں کہ ڈی ویلیو ایشن اچھی چیز ہے، گورنر سٹیٹ بینک کے بیان ہر ایک اس بات پر حیران ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ڈیسزاسٹر کی طرف نہ جائیں، اگلے تین مہینے میں جو شارٹج ہونے والی ہے اس کا بندوبست کریں، مہنگائی کے خلاف احتجاج کہاں سے شروع ہوگا لیڈر شپ طے کرے گی، پارٹی چیئرمین نے کسی چینل کو ٹارگٹ نہیں کیا، اسلام آباد کے علاوہ ملک میں کہیں زوننگ نظر نہیں آتی، اسی وجہ سے اپروول لیتے ہیں اورسوسائٹیاں بن رہی ہیں، یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک جادو ٹونے پر چل رہا ہے، ہر کام میں پنڈی کو ملوث کرنا بہتر نہیں ہے، عاصمہ شیرازی کے خلاف جو ٹرینڈ چل رہا ہے پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ، بلوچستان اسمبل میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ ایک سیاسی عمل ہے اس کو قبول کرنا چاہیے ،بلوچستان میں موجودہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کا کوئی رول نہیں، کہا جا رہا ہے کہ ملک کوئی جادو کے ذریعے چل رہا ہے، جادو کا استعمال ملک کے فیصلوں میں نہیں آنا چاہئے، جادو کی بنیاد پر ملک چل رہا ہے تو پھر یہ ملک بہت بدقسمت ہے، میں جادو پر یقین نہیں رکھتا لیکن اگر کوئی جادو پر چلانا چاہتا ہے تو میں کیا کروں،اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ اداروں سے ایک جنگ جاری ہے جو خطرناک ہے، جب لوگ مجبور ہو جاتے ہیں باہر نکلنے کے لیے تو پھر ان کو انتہا پسند کہا جاتا ہے، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کام کررہا تھا کدی کو کوئی شکایت نہیں تھی، کمیٹی میں ان پر الزامات لگائے گئے جو کہ درست نہہں تھے، ایک شخص رکاوٹ بنا ہوا ہے ،حکومت کا فرض ہے کہ جس طرح کے مسائل ہیں اس کا ادراک کرے ،رکاوٹ کو دور کرکے ملک مسائل کو ملکر حل کیا جائے ، فکس پوزیشن پرہمیشہ نہیں رہا جا سکتا کچھ معاملات کو حل کرنے کے لیے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے،بلوچستان میں خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے وزیر اعظم کو جانا چاہیے اور ملک میں شفاف الیکشن ہونے چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.