بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں ڈاکٹر صوفیہ عمر کے فن پاروں کی نمائش شروع

جمعرات 21 اکتوبر 2021 17:06

بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں ڈاکٹر صوفیہ عمر کے ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف آرٹس میں ڈاکٹر صوفیہ عمر کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ کالج آف آرٹس میں مایہ ناز آرٹسٹ و پرنسپل کالج آف آرٹس ڈاکٹر صوفیہ عمر کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔وائس چانسلر نے ڈاکٹر صوفیہ عمر کے فن پاروں کا معائنہ کیا اور کینوس پر خوبصورت رنگوں کے ساتھ پیٹنگ کے شاہکار نمونوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ ڈاکٹر صوفیہ عمر نے جس خوبصورتی کے ساتھ رنگوں کی مدد سے ایک خاص پیغام کو کینوس پر اتارا ہے یہ قابل تعریف ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر صوفیہ عمر نہ صرف ایک آرٹسٹ ہیں بلکہ ایک بہترین معلم بھی ہیں اور آرٹس کے طلباءکو ان سے بہر حال سیکھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں میں بھرپور اضافہ کرنا چاہیے۔ڈاکٹر صوفیہ عمرنے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ ایک پیغام دوں کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی ضرور ہوتی ہے اور زندگی میں کبھی بھی مایوس نہیں ہوناچا ہیے۔انہو ںنے کہاکہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ وائس چانسلر اور قابل اساتذہ کرام نے میری پیٹنگ کی نمائش میں حصہ لیا ہے۔یہ نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :