پنجاب کے تمام مزارات اور اوقاف دفاتر میں ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے تمام ایس اوہ پیز پر عمل درآمد کیا جارہاہے‘سعیدالحسن

محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے تمام خطیب علماء حضرات جمعہ کے خطبات اورتقاریر میں عوام کو آگاہی فراہم کریں ‘صوبائی وزیر اوقاف

جمعرات 21 اکتوبر 2021 20:12

پنجاب کے تمام مزارات اور اوقاف دفاتر میں ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن نے کہا ہے کہ ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے حکومت پنجاب محکمہ صحت اور این سی اوہ سی کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ محکمہ اوقاف بھی ان تمام کے ساتھ شانہ بشانہ فرائض انجام دے رہا ہے ۔پنجاب کے تمام مزارات اور اوقاف دفاتر میں ڈینگی اور کرونا کے حوالے سے تمام ایس اوہ پیز پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے تمام خطیب علماء حضرات جمعہ کے خطبات اورتقاریر میں عوام الناس کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں ۔حکومت کی جامع حکمت عملی سے پنجاب میں ڈینگی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں ۔ امیدہے کہ پنجاب بھر میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اپنے وجیلینس لیول کو برقرار رکھتے ہوئے فیلڈ میں متحرک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوہ پیز کی عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا ۔