Live Updates

عوام جانتے ہیں مہنگائی کی لہر حکومت کی کرپشن ، منی لانڈرنگ کی وجہ سے نہیں ‘جمشید اقبال چیمہ

حکومت دو کروڑگھرانوںکے 10کروڑافرادکواشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا پروگرام شروع کر رہی ہے‘ ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:40

عوام جانتے ہیں مہنگائی کی لہر حکومت کی کرپشن ، منی لانڈرنگ کی وجہ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این ای133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی حالیہ لہر حکومت کی کرپشن ، منی لانڈرنگ یا حکمرانوں کے بچوں کی چوری کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ عالمی رجحان ہے جس کے اثرات یہاں بھی پڑے ہیں،ماضی میں غریبوںکی بجائے حکمرانوں او ران کے امیر دوستوں کو سبسڈی دی گئی لیکن ہم نے اس روایت کو توڑاہے ،موجودہ حکومت دو کروڑگھرانوںکے 10کروڑافرادکواشیائے خوردونوش پر سبسڈی دینے کا پروگرام شروع کررہی ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوںنے حلقہ این ای133کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر اداروں کودبائو میں لانے کے لئے ان پر حملے کرتی ہیں ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

مریم صفدرنے یہاں تک کہا کہ میرے خاوندکی کوئی تنخواہ نہیں، ہم یہی تو پوچھ رہے ہیں کہ آپ کے پاس مختلف مقامات پر 600ایکڑ اراضی کہاں سے آئی ہے ،ایک ایکٹراراضی کی قیمت500کروڑروپے ہے ۔

جن شوگرملوںنے کسانوں کے پیسے نہیںدئیے وہ یا تو شریف خاندان یا ان کے قریبی دوستوں کی ہیں، جتنے قبضہ گروپ ہیں ان میں سے اکثریت مریم صفدر کے فرنٹ مین ہیں ۔ جمشیداقبال چیمہ نے کہاکہ پاکستان کی جو مقامی پیداوار ہیں ان کی قیمتیں بالکل بھی نہیں بڑھیں ،جواشیائے خوردونوش درآمدہوتی ہیں ان کی قیمتوں میں اضافے کا عالمی رجحان ہے لیکن ہم اس پر سبسڈی دے کر انہیں بھی کم کرنے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی اور اس کے لئے ہم سب نے بھرپور محنت کرنی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات