قومی اسمبلی اجلاس، سپیکر نے تفصیلی جواب نہ آنے پر سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کو پیر کو طلب کرلیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:53

قومی اسمبلی اجلاس، سپیکر  نے   تفصیلی جواب نہ آنے پر سیکرٹری منصوبہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے سوال کا تفصیلی جواب نہ آنے پر سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کو پیر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سوال کیا تھا جس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا کہ انہیں یہ سوال دیر سے ملا ہے اور تفصیلی بریفنگ نہیں دی گئی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو پیر کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :