سانگلہ ہل شہر بھر میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:38

سانگلہ ہل شہر بھر میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سانگلہ ہل شہر بھر میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم، دکانوں پر کھلے پٹرول کی فروخت کا کاروبار بھی جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی،شہری حلقے تشویش کا شکار۔شہر میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم ہیں جہاں سیفٹی کو مدنظر رکھے بغیرپٹرول کی فروخت روزانہ کی بنیادپر جاری ہے۔دوسری طرف مختلف دکانوں پر پٹرول بوتلوں میں بند کرکے غیر قانونی طور پر بیچا جارہا ہے حالانکہ آئے روز منی پٹرول پمپس پر حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کانوں پر جوں تک رینگتی نظر نہیں آرہی۔

انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے یہ کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اندرون شہر 20سے زائد جبکہ مضافات میں درجنوں پیٹرول فروخت کرنے کی دکانوں میں مشینیں لگا کر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاگھناؤنا کاروبار کیاجارہاہے اورپیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے دکاندار پیٹرولیم قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا نے میں مصروف ہیں جبکہ سول ڈیفنس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابھی تک آنکھیں موندرکھی ہیں کھلاپیٹرول فروخت کرناقانوناًجرم ہے لیکن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کاروائیاں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں۔

متعلقہ عنوان :