وفاقی دارلحکومت میں ایک روز میں ریکارڈ 174 ڈینگی کیسز سامنے آگئے ، متاثرہ مریض انتقال کر گیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:41

وفاقی دارلحکومت میں ایک روز میں ریکارڈ 174 ڈینگی کیسز سامنے آگئے ، متاثرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وفاقی دارلحکومت میں ایک روز میں ریکارڈ 174 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے ، ڈینگی سے متاثرہ ایک مریض بھی انتقال کرگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ، ایک روز میں ریکارڈ174ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے اور پولی کلینک میں ڈینگی سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

رورل ایریا سے 110، اربن ایریا سے 64 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سیزن میں 2603 ڈینگی کیسزسامنے آچکے ہیں ، جس میں سے 1589 کیسز رورل ایریا اور 1014 کیسز اربن علاقوں میں سامنے آئے جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی سے 10اموات ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں 4 سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈزقائم ہیں ، پمز،پولی کلینک، ایف جی ایچ،سی ڈی ایمیں ڈینگی کیلئے 240بیڈزمختص ہیں۔اسلام آبادکی4 سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 137مریض زیرعلاج ہیں ، جس میں پمزمیں ڈینگی کے 57، پولی کلینک میں 30 ، ایف جی ایچ میں ڈینگی کے 39، سی ڈی اے میں 11مریض اور اسلام آبادکے رہائشی 104ڈینگی مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔