Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ ہمایوں اخترخان

اپوزیشن کوعمران خان کے بغض کیوجہ سے آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر نہیں آرہا ‘ سینئر مرکزی رہنماء

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:00

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ ہمایوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،مردہ پی ڈی ایم سڑکوںپر صرف اچھل کود کر رہی ہے ، کیا ہی اچھا ہوتالیگی رہنما احتجاج کے دوران اپنے دور کی معیشت کوچاٹنے والی پالیسیوں کا بھی ذکرکرتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف وزیراعظم عمران خان کے بغض میں مبتلا ہے اس لئے انہیں آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر نہیں آرہا ، آئندہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مایوسی پھیلانے والوں سے حساب لیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پوری یکسوئی کے ساتھ مہنگائی میںکمی لانے ،معیشت اورکاروبار کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور خدا کی ذات کامیابیاں بھی عطا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے ،ملک و قوم کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیںاور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لوگوںکوساتھ رکھنے اور اپنی دلی تسکین کے لئے منفی پراپیگنڈا اور مایوسی پھیلا رہی ہے اورہم انہیں ایسے نعروں سے دل بہلانے سے ہرگز نہیںروکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات