اسلان کراتسیف، کیرن کیچانوف، مارین چلچ اور رچرڈ بریکنز کریملن ٹینس کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:24

اسلان کراتسیف، کیرن کیچانوف، مارین چلچ اور رچرڈ بریکنز کریملن ٹینس ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) اسلان کراتسیف نے جائلز سمن، کیرن کیچانوف نے جان ملمین، مارین چلچ نے پیڈرو مارٹینز اور رچرڈ بریکنز نے ایڈرین مینارینو کو شکست دے کر کریملن ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام کریملن کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ روس کے اسلان کراتسیف نے فرانس کے جائلز سمن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں روس کے کیرن کیچانوف نے آسٹریلیا کے جان ملمین کے خلاف 5-7 اور 6-7 سے فتح سمیٹی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے مارین چلچ نے سپین کے پیڈرو مارٹینز کو بآسانی 1-6 اور 2-6 سے زیر کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں لیتھوانیا کے رچرڈ بریکنز نے فرانس کے ایڈرین مینارینو کو 2-6 اور 6-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔