پشاور پولیس کا 10علاقوں میں سرچ آپریشن،7خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 193 مشکوک افرادگرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:31

پشاور پولیس کا 10علاقوں میں سرچ آپریشن،7خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی خاطر مختلف 10 علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران اسٹریٹ کرائمز ،دیگر جرائم اور سنگین مقدمات میں مطلوب7خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 193 مشکوک افرادکوگرفتار کر لیا ہے، اسی طرح نامکمل کوائف پر 64 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ جبکہ12غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، گزشتہ روز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر16عدد پستول،ایک کلاشنکوف،2 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت 6 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ہزارو ں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا ہے جس کے تحت اسنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیوں سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں مختلف10 مقامات پرانفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر7 اشتہاری مجرمان،193 مشکوک افرادکو حراست میں لیا گیا ہے اسی طرح نامکمل کوائف پر64 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ جبکہ12 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دیگر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر16عدد پستول،ایک کلاشنکوف،2 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت 6 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ہزارو ں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے۔