Live Updates

صادق سنجرانی کا بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:39

صادق سنجرانی کا بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ہم بھارت کے خلاف ٹی20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستانی ٹیم کی جیت کے لئے نیک تمنا ؤں کا اظہارکرتاہوں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کا مقابلہ فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے، امید ہے کہ اتوار کو فتح پاکستان کی ہوگی، پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دیں گے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :