
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
انگلش ٹیم نے 56 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں پورا کر لیا
محمد علی
ہفتہ 23 اکتوبر 2021
21:32

(جاری ہے)
کرس گیل اور شیمرون ہیٹمائر نے 18 رنز جوڑ کر سکور 27 تک پہنچایا اور معین نے ہیٹمائر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
ٹائمل ملز نے کرس گیل کی 13 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ ڈیوین براوو نے چوکا لگا کر کرس جورڈن کا استقبال کیا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، نکولس بھی صرف ایک بنا سکے۔ ارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل بھی مشکل وقت میں ٹیم کے کام نہ آ سکے اور عادل رشید کی وکٹ بن گئے جبکہ چھکا مارنے کی کوشش میں پولارڈ بھی چلتے بنے اوبید میک کوئے کا بھی کام تمام ہو گیا۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 2 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ معین علی اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل این مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کیرن پولارڈ، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقین حسین، اوبید میک کوئے، روی رامپال شامل ہیں جب کہ انگلش ٹیم این مورگن (کپتان)، جوز بٹلر، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید، ٹائمل ملز پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
اٹلی نے پہلی بارآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.