Live Updates

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 اکتوبر 2025 10:46

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2025ء ) افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا۔ 
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

 

بورڈ کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں نومبر میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔

 
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانی تھی۔ 
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ 
باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جب کہ فائنل 29 نومبر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں شیڈول تھا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات