پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہوگی۔ وزارت پاور ڈویژن کا اعلامیہ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 24 اکتوبر 2021 17:36

پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 اکتوبر 2021ء ) وزارت پاورڈویژن نے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پاک بھارت میچ کے دوران کسی بھی جگہ بجلی بند نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران ملک بھر میں بجلی بند نہیں ہوگی ، اس حوالے سے تمام پاور ڈسٹر بیوشن کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری طرف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا ، قومی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں ، بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے حیدر علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی پر 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ، کوہلی الیون کی بیٹنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی شاہینوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر الیون ٹیم کی کامیابی کے لیے پرامید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں ، پاک بھارت میچ کا مظاہرہ قومی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی گراؤنڈ میں بیٹھ کر کریں گی ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے نظر آئیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا ۔