عوامی جلسوں میں اداروں کے سربراہان کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کیخلاف ہے‘شہبازشریف
فیصل آبادمیں جس نے نعرے لگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، آج مہنگائی پاکستان کا نمبر ون مسئلہ ہے اپوزیشن نے کمر کس لی ہے، حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تالا لگا دیاہے‘میڈیاسے گفتگو
اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40
(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہا کہ کسی بھی ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے مضبوط فوج ناگزیرہے، ادارے میں تقرر و تبادلے ان کا اپنا معاملہ ہے ،فیصل آباد میں جو نعرے لگے ہیںاس کا مسلم لیگ (ن)سے کوئی تعلق ہے نہ ہی وہ پارٹی کا کارکن یاکوئی عہدیدار تھا، اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے نہیں لگنے چاہئیںیہ قومی مفاد کے خلاف ہے ،کسی بھی ملک کے دفاع وسلامتی کیلئے مضبوط پیشہ وارانہ فوج ناگزیر ہے ،پاکستان دفاع و امن و سلامتی کیلئے مضبوط فوج بنیادی بات ہے ،ادارے میں تقرر و تبادلے ان کا اپنا معاملہ ہے ۔
انہوںنے کہاکہ قوم کی خواہش ہے افغانستان میں امن قائم ہو ،(ن) لیگ سمیت قوم کسی بھی بین الاقوامی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دے گی ،دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں آئین کی حکمرانی خارجی و داخلی معاملات طے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تالا لگا رکھا ہے ،ہر چیز صدارتی آرڈیننس سے چلائی جا رہی ہے ،معیشت کو نڈھال و برباد کر دیاہے، ڈالر 175کی اڑان کو پہنچ چکا ہے ،اگر یہی حالت رہی تو سب اکٹھے بھی ہو جائیں تو ملک کو خراب حالات سے نہیں بچا سکتے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نمبر ون مسئلہ ہے، اپوزیشن اس کے خلاف نکل کھڑی ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم 80افراد کا وفد لے کر سعودی عرب گئے ،جو بجلی گیس پیٹرول مہنگا ہونے پر کہتا تھا کہ وزیر اعظم کرپٹ ہے آج ان کے دورمیں مہنگائی کے حالات بدترین ہو چکے ہیں،74سال میں دیکھتی آنکھ نے دل خراش منظر نہیں دیکھا ،آج لوگ فاقہ کشی کررہے ہیں ،اس حکومت کو عوام اورنہ کوئی اور برداشت کرے گا ،انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئندہ وزیر اعظم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)میں اختلاف دیکھ کر دل پشوری کرنا چاہتے ہیں ان کویہ موقع کبھی نہیںملے گا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں ڈینگی کو کنٹرول کیا ،صبح سے لے کر شام تک ہم ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے میدان میں نکلے، ہم نے قریہ قریہ سپرے کیا ،سکولوں میں لیکچر دئیے اور ڈاکٹرز کو بیرون ملک ٹریننگ دلوائی لیکن یہ حکومت غفلت میں پڑی ہے۔ہم نے کہیںدوبارہ مچھر پیدا نہیں ہونے دیا ،نوے روپے ڈینگی ٹیسٹ کا پابند کیا ،خان کی لیبارٹری ہو یا کوئی اور ٹیس کو نوے روپے یقینی کروایا ،ہسپتالوں میں جانا ہوتا تو عوام کا سیلاب ہوتاتھا ،ہزاروں لوگ پریشان حال ہوتے تھے ،ہم نے ڈینگی پر بریگیڈ اور کتابچہ بنایا ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس ٹرسٹ میں یتیم بچے بچیوں کی کفالت کی جاتی ہے جس پر دل کی اتھارہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں ، یتیم بچے و بچیوں کو ملا ہوں جن کے والدین سر پر نہیں، انہوں نے تمام مشکلات و مایوسی کے باوجود ہمت نہیں ہاری، یتیم بچوں کی کفالت سے بڑا کوئی عمل نہیں جس سے رب کی خوشنودی حاصل ہو،رزق حلال کی کمائی سے بچوں کے سرپر دست شفت رکھ رہے ہیں جس کا بے شمار اجر ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ زندگی کے اندھے تھپیڑوں کے باوجود یہاںروشنی گھر خوراک تعلیم علاج و معالجہ ہے،اسی ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے غریبوں و مسکینوں کیلئے دانش سکول بنائے،ایچی سن سکول وکالج میں امرا ء و اشرافیہ کے بچے جا سکتے ہیں، دانش سکول پر بے پناہ تنقید کے نشتر برسائے اور تنقید کرنے والوں کا تعلق اشرافیہ و امرا ء سے تھا،دانش سکول کا فلسفہ اسی چیز کی غمازی کرتاہے کہ یتیم بھی اعلی تعلیم حاصل کریں،دانش سکول کے بچوں نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.